راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا عادل خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف تعاون کیلئے تیار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے معروف عالمِ دین مولانا عادل خان کے قتل پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیغام میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ آرمی چیف نے واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کوپاکستان میں اندرونی خلفشار پیدا کرنے کی سازش قرار دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی۔ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہے۔
Expressing grief on assassination of renowned religious scholar Maulana Adil in Karachi, #COAS strongly condemned the incident and termed it an attempt to foment unrest by Pakistan’s enemies. COAS directed all out support to civil administration to bring the criminals to justice.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 10, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل شاہ فیصل کالونی میں ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔
کراچی میں شاہ فیصل تھانے کی حدود شمع شاپنگ سینٹر کے قریب ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں جامعہ فاروقیہ کے مہتم مولانا عادل خان ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔
مزید پڑھیں: شاہ فیصل میں فائرنگ، مولانا عادل خان ڈرائیور سمیت جاں بحق