آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات،سی پیک سیکورٹی پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات،سی پیک سیکورٹی پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات،سی پیک سیکورٹی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق چینی سفیر نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی پر سپہ سالار کا شکریہ ادا کیا اور منصوبوں پر پیشرفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی پر جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے۔آرمی چیف

چینی سفیر نے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں،آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

Related Posts