علاقائی امن کیلئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علاقائی امن کیلئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، آرمی چیف
علاقائی امن کیلئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے پیداکرنا ہو گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور سپہ سالار سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بحرین کے نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ سے مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے:آرمی چیف

آرمی چیف کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی تعلقات برقرار رکھنے کی خواہش رکھتا ہے، بحرین سے مختلف شعبوں میں طویل مدتی اور دیرپا تعلقات چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے پیداکرنا ہوگا۔

Related Posts