افغانستان کے بارے میں جلد حکمت عملی سے انسانی المیہ سے بچا جا سکتا ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کے بارے میں جلد حکمت عملی سے انسانی المیہ سے بچا جا سکتا ہے، آرمی چیف
افغانستان کے بارے میں جلد حکمت عملی سے انسانی المیہ سے بچا جا سکتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بارے میں جلد حکمت عملی سے انسانی المیہ سے بچا جا سکے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی وزیر دفاع کے ملٹری مشیرمیجر جنرل طلال عبداللہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہمسایہ ملک میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے اداراہ جاتی بنیاد پر جلد حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ سپہ سالار نے کہا کہ سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں منفرد حیثیت ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کی صورتحال،باہمی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے سعودی مشیر نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال، سرحدی انتظام اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔

مزید پڑھیں: ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں ،آرمی چیف

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے تاریخی اور برادرانہ تعلق کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں منفرد حیثیت ہے۔

Related Posts