آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS Bajwa, Khalilzad discuss Afghan peace process

اسلام آباد: افغانستان میں مفاہمت کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے منگل کے روز اسلام آباد میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے 14 اپریل کو اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ملاقات کے دوران زلمے خلیل زاد اور جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے امریکہ کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف نے اس ملاقات کے دوران امریکی کوششوں کی حمایت کی اور تنازعات کے سیاسی تصفیے کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرنے کے عزم کی تجدید کی۔

اس سے قبل امریکااور طالبان نے 29 فروری کو دوحہ میں ایک تاریخی امن معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے نتیجے میں افغانستان میں دو دہائیوں پرانی جنگ کا خاتمہ ہو گیا تھا۔

مفاہمت کے لئے زلمے خلیل زاد اور طالبان کے نمائندے ملا عبدالغنی برادر نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

مزید پڑھیں:امریکی سامراج کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔صدر حسن روحانی

دستخط کی تقریب میں قطری امیر ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سات ممالک کے ان کے ہم منصب اور پچاس ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

Related Posts