آرمی چیف کا دورہ آذر بائیجان، دونوں ملکوں کا فوجی تعاون بڑھانے پر زور

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا دورہ آذر بائیجان، دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر زور
آرمی چیف کا دورہ آذر بائیجان، دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر زور

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فوجی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے پاس جیو اسٹریٹجک تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران ان کی کی آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں ہوئیں۔

آذربائیجان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزارت دفاع آمد پر چاک وچوبند فوجی دستے نے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Image

آرمی چیف سے ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان مفاہمتی عمل میں حالیہ پیش رفت اور دو طرفہ دفاع اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کی ثقافت، مذہب اور تاریخی لحاظ سے مشترکہ اقدار ہیں، دونوں ممالک کے پاس جیوا سٹریٹجک اہمیت، دو طرفہ تعاون سے مشترکہ فائدہ اٹھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع نے تمام عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔سپہ سالار نے کہا کہ پاک فوج دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کے مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان کو ایک تقسیم شدہ گھر کے طور پر دیکھ رہا ہوں، شاہ محمود قریشی

Related Posts