اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور قومی و علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی جمہوری جماعت، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔بلاول بھٹو زرداری
سی جے سی ایس سی اور وزیراعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔