آرمی چیف عاصم منیر کو برطانوی فوج کے جدید کاری منصوبے پر بریفنگ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS Asim Munir briefed on British Army’s modernisation plan

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو برطانوی فوج کے جدید کاری منصوبے اور ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

یہ بریفنگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے حوالے سے جمعہ کے روز رپورٹ کی گئی۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آرمی چیف نے جنرل رولینڈ واکر چیف آف جنرل اسٹاف برطانوی فوج کی دعوت پر وارمنسٹر اور لارک ہل گیریزنز کا دورہ کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دورے کے دوران برطانوی فوج نے جدید ٹیکنالوجیز بشمول مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ کے نظام کی بھی نمائش کی۔

اس سرکاری دورے کے دوران 19 فروری کو برطانیہ میں آرمی چیف کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

جنرل عاصم منیر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ “ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل” کے عنوان سے کلیدی خطاب کریں گے۔

یہ سالانہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عسکری مکالمے کو فروغ دینے، پالیسی سازوں، سول و عسکری شعبوں کے نمائندوں اور ممتاز تھنک ٹینکس کے ماہرین کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔

 

اس سے قبل، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ مسلح افواج ملک پر فتنہ الخوارج کا نظریہ مسلط نہیں ہونے دیں گی۔

جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو، راولپنڈی میں ایک خصوصی سیشن کے دوران طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان آرمی ملک دشمن عناصر اور خوارج کے خلاف متحرک ہے۔

اسلام نے فسادیوں کے بارے میں واضح احکامات دیے ہیں، خوارج وہ لوگ ہیں جو اسلام سے منحرف ہو چکے ہیں اور اس کی تعلیمات کو غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں۔

Related Posts