کامن ویلتھ گیمز میں کوشش کریں گے، حیران کن نتائج ممکن نہیں، کوچ ہاکی ٹیم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامن ویلتھ گیمز میں کوشش کریں گے، حیران کن نتائج ممکن نہیں، کوچ ہاکی ٹیم
کامن ویلتھ گیمز میں کوشش کریں گے، حیران کن نتائج ممکن نہیں، کوچ ہاکی ٹیم

پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں ہمارے لیے مشکل ہو گی لیکن ہم میدان میں ہر ممکن کوشش کریں گے تاہم حیران کن نتائج ممکن نہیں۔

ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا کہ حقیقت پسندانہ بات کی جائے تو پاکستان ٹیم کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں بہت مشکل ہو گی کیونکہ کامن ویلتھ گیمز میں اس وقت ہم سب سے کم رینکنگ کی ٹیم ہیں، ہم میدان میں ہر ممکن فائٹ کریں گے لیکن میں حیران کن چیزیں نہیں کر سکتا۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں گے، کامن ویلتھ گیمز میں ہر ٹیم ہمیں ٹف ٹائم دے گی، اسی چیلنج کا ہمیں سامنا ہے لیکن ہم حریف ٹیموں کو چیلنج کریں گے یہی ہماری ذمہ داری ہے، ہم کامن ویلتھ گیمز میں سب کو حیران کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکوں میں ٹیلنٹ ہے اور وہ ناممکن  کو ممکن بناسکتےہیں، ہمیں اپنی پرفارمنس کے گراف کو بہتر بنانا ہے، ویزا مسائل کی وجہ سے تاخیر سے کیمپ کو جوائن کیا، کوشش ہوگی کی عید کے بعد جتنا وقت ہے اس میں بہترین تیاری کے ساتھ برمنگھم جائیں۔

علاوہ ازیں کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ عید کی تعطیلات کی وجہ سے ختم کردیا گیا، آسٹریلوی ٹرینر نے ہوٹل میں اپنی 37 ویں سالگرہ بھی منائی۔

لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف ٹو پر صبح کے ٹریننگ سیشن کے بعد کھلاڑیوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، ہیڈکوچ ایکمین کےمطابق کھلاڑیوں کو اب دوبارہ گیارہ جولائی کی شام کو کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ گیمز سے پہلے بھرپورٹریننگ کرنا چاہتے ہیں، اس لیے زیادہ چھٹیاں نہیں کررہے۔

واضح رہے ہیڈ کوچ کے مطابق 28 جولائی سے شروع ہونے والی کامن ویلیتھ گیمز کے لیے قومی ٹیم کی 22 جولائی کی شب برمنگھم روانگی کا پلان ہے۔

Related Posts