امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

zafar mehmood in KSA
امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ

اسلام آباد: امیرالبحر  ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ اور پہلے سعودی انٹرنیشنل میری ٹائم فورم میں شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو خصوصی طور پر فورم کے دوسرے سیشن کا مہمانِ اعزازی بنایا گیا اور امیرالبحر نے فورم سے خطاب بھی کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ تین روزہ انٹرنیشنل فورم میں 13 ممالک کی بحری قیادت شرکت کر رہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فورم کے دوران علاقائی سمندری تحفظ، سمندری ماحول میں تبدیلی کے اثرات، میری ٹائم انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور ان کے تدارک کے لیے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی برطانوی عسکری اداروں کے سربراہان سے ملاقات

ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ دورے کے دوران امیرالبحر کی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے خصوصی اور دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔ ترجمان کے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

Related Posts