سندھ بھر میں آج سے 2 جنوری تک سی این جی بند رہے گی۔ایس ایس جی سی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ بھر میں آج سے 2 جنوری تک سی این جی بند رہے گی۔ایس ایس جی سی
سندھ بھر میں آج سے 2 جنوری تک سی این جی بند رہے گی۔ایس ایس جی سی

کراچی: سوسائی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں آج سے 2 جنوری تک سی این جی بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں حالیہ موسم کے دوران شدید سردی کے باعث کمپنی کا لائن پیک سخت متاثر ہوا۔ کم پریشر کے باعث عوام کی طلب پوری کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا کہ کم پریشر کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین کی طلب پوری کرنے میں ہمیں بے حد دشواری ہے جس کے پیشِ نظر سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بدھ کے روز 30 دسمبر سے لے کر ہفتے تک 72 گھنٹے معطل کردی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل نرخ میں کمی اور سی این جی مہنگی ہونے سے پیٹرول کی کھپت میں مسلسل اضافے کا رجحان رہا،گزشتہ 1 ماہ کے دوران پیٹرول کی یومیہ کھپت 2000 ٹن اضافے سے 24ہزار ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پیٹرول کی کھپت 7 لاکھ 16ہزار ٹن کی ریکارڈ ماہانہ سطح پر دیکھی گئی اور یوں  اوسطاً یومیہ 24ہزار ٹن پیٹرول کی کھپت دیکھی گئی جب کہ مئی میں کھپت 6لاکھ63ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی تھی اور پیٹرول کی اوسط یومیہ کھپت22ہزار ٹن کی سطح پر تھی ۔

مزید پڑھیں: سی این جی مہنگی ہونے پر پیٹرول کا استعمال بڑھ گیا، کھپت میں اضافہ

Related Posts