اسلام آباد، کراچی اور صوبہ پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، کراچی اور صوبہ پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے
اسلام آباد، کراچی اور صوبہ پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں 1 ماہ سے زائد عرصے کے بعد سی این جی اسٹیشنز آج کھل گئے ہیں، کراچی میں بھی 6 روز بعد سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل 37 روز تک سی این جی اسٹیشنز بند رہے جنہیں آج کھول دیا گیا تاہم سی این جی نہ ہونے سے پریشان عوام الناس صرف 12 گھنٹے کیلئے یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔

شام 6 بجے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ایک بار پھر بند ہوجائے گی، سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی سی این جی اسٹیشنز کو روک کر صرف گھریلو صارفین پر توجہ دی جارہی تھی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما فیاض پراچہ کا کہنا ہے کہ سردی کے دوران گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو 37 روز تک بند رکھا گیا۔ امید ہے کہ آئندہ برس سے سی این جی کا شعبہ ایل این جی کی درآمد خود شروع کردے گا۔

ایل این جی کی درآمد سی این جی کے شعبے کی طرف سے ہونے کے بعد سی این جی اسٹیشنز بند نہیں ہوں گے۔ سوئی ناردرن کے مطابق شام 6 بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس بلا تعطل فراہم کی جائے گی۔

آج کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی 6 روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھلنے کے بعد فلنگ اسٹیشن پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سی این جی مہنگی ہونے پر پیٹرول کا استعمال بڑھ گیا، کھپت میں اضافہ

Related Posts