عوام کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن آج سےکھل گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن آج سےکھل گئے
عوام کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن آج سےکھل گئے

آل پاکستان سی این جی ایسوسیشن نے عوام کو خوشخبری سنادی، ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن آج سے کھل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسیشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ اب سے سی این جی اسٹیشن ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، سی این جی اسٹیشنز کے کھلنے سے فیول کی مد میں 84 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی کے استعمال سے پبلک ٹرنسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں ہو گا۔

مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ سی این جی ملنے کے باعث عام آدمی فیول کی مد میں ماہانہ 6 سے 10 ہزار روپے بچت کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بے گھر یوکرینی عوام کیلئے 15ٹن وزنی امدادی سامان روانہ کردیا

خیال رہے کہ اس سے قبل 11 مارچ کو سوئی گیس حکام نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سیکٹر کو تین روز کیلئے بند رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا۔

ایس ایس جی سی نے کہا تھا کہ سی این جی سیکٹر 11 مارچ جمعے کی صبح 8 بجے سے پیر 14 مارچ صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے۔

اس حوالے سے سوئی گیس حکام کا کہنا تھا کہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سی این جی سیکٹر کو گیس بندش کا فیصلہ کیا گیاہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ گھریلوصارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Posts