سی این جی ایسوسی ایشن کا عوام کو 45فیصد سستا ایندھن فراہم کرنیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی این جی ایسوسی ایشن کا عوام کو 45فیصد سستا ایندھن فراہم کرنیکا اعلان
سی این جی ایسوسی ایشن کا عوام کو 45فیصد سستا ایندھن فراہم کرنیکا اعلان

سی این جی ایسوسی ایشن نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے 45 فیصد سستا ایندھن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا کہ حکومت دیگر ممالک کی طرح سی این جی کے استعمال پر توجہ دے۔ اس سے درآمدات میں بھی کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

بزنس کلاس سے بین الاقوامی ہوائی سفر پر بھاری ٹیکس کی تجویز

بیان میں رہنما آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے مزید کہا کہ سی این جی کے استعمال سے برآمدی بل کم ہوگا اور تجارتی خسارے میں بھی کمی ہوگی۔ سی این جی کا شعبہ عوام کو 45فیصد سستا ایندھن فراہم کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سی این جی بڑے پیمانے پر فراہم کرنے کیلئے انفرا اسٹرکچر کی بھی کمی نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جس کے بعد قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافے کا خدشہ ہے۔ تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ حکومت روس سے سستا تیل نہ خریدنے کے باعث عوام کو مشکلات میں ڈال رہی ہے۔

Related Posts