سندھ میں گیس بحران، وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں گیس بحران، وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا
سندھ میں گیس بحران، وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

کراچی: صوبہ سندھ جاری موجودہ گیس بحران کے باعث وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے کہا کہ سندھ صوبہ پاکستان میں 68 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے کے باوجود سندھ کو بدترین گیس بحران کا سامنا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس پر پہلا حق پیدا کرنے والے صوبے کا ہے، مگر اس کے باوجود سندھ کو اس کے حصے کی گیس نہیں مل رہی۔

وزیراعلی سندھ نے اپنے خط میں آئین کے آرٹیکل کا حوالہ لکھ کر بھیجا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں گیس کی بارہ سے اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جوسراسر نا انصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وزیر توانائی کو فوری ہدایت دیں کہ سندھ میں گیس بحران کا جلد حل نکالیں، کیونکہ صوبہ سندھ گیس بحران کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

Related Posts