وزیرِ اعلیٰ نے سندھ کو آپریٹو سوسائٹیز ایکٹ پر غور کیلئے کابینہ اجلاس کل طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعلیٰ نے سندھ کو آپریٹو سوسائٹیز ایکٹ پر غور کیلئے کابینہ اجلاس کل طلب کر لیا
وزیرِ اعلیٰ نے سندھ کو آپریٹو سوسائٹیز ایکٹ پر غور کیلئے کابینہ اجلاس کل طلب کر لیا

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کو آپریٹو سوسائٹیز ایکٹ 2020ء کے مسودے پر غور کیلئے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں انتظامی معاملات اور مسائل کے حل کیلئے وزیرِاعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کل صبح 11 بجے سندھ کابینہ کا اجلاس طلب کیا جس میں اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں گزشتہ روز ہی شروع کردی گئیں، کابینہ اجلاس میں بلدیاتی نظام، وفاق سے سندھ حکومت کے تعلقات اور دیگر اہم سیاسی امور زیرِ غور آئیں گے۔

جمعرات کے روز سندھ کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوگا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو گندم کی درآمدی قیمت اور معیار کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

صوبائی حکومت کوآپریٹو سوسائٹیز سے متعلق نئے قانون پر غور کر رہی ہے۔ کابینہ اجلاس میں سندھ کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز ایکٹ 2020ء کے مسودے پر گفتگو ہوگی۔ قوانین میں مزید سخت شقوں کا اضافہ متوقع ہے۔

کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ کے ساتھ ساتھ سندھ ٹرسٹ ایکٹ 2020ء کا مسودہ بھی غور و خوض اور مجوزہ ترامیم کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ قانون میں ٹرسٹ کے حوالے سے اہم شقیں شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے محکمہ صحت کا کنٹرول چہیتے ڈرائیور کے ہاتھ میں دیدیا

Related Posts