وزیراعلیٰ سندھ سے انٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم انس حبیب کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کامرس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اخبار فروش کے بیٹے انس حبیب نے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی۔ وزیراعلی سندھ نے طالب علم کو کتاب تحفے میں دی۔

کامرس انٹرمیڈیٹ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے ہونہار طالب علم انس حبیب کی وزیراعلی ہائوس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلی نے انس حبیب کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گلستانِ جوہر کراچی میں شہید میجر عدیل شاہد کے گھر آمد

وزیراعلی سندھ نے انس حبیب کو اعلی تعلیم کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو آپ بلا جھجک مجھے فون کر سکتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے طالب علم کا موبائل نمبر لیا اور سندھ کی معیشت پر کتاب طالب علم انس کو تحفے میں دی جبکہ وزیراعلی نے انس کے والد محمد حبیب کو وزیراعلی ہاس کی شیلڈ بھی پیش کی۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلی سندھ، انس حبیب اور ان کے والد کے ہمراہ لی گئی سلیفی بھی شیئر کی۔

Related Posts