وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Chief Minister Murad Ali Shah launched polio campaign

کراچی: وزیر اعلیٰ نے سندھ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ رواں برس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی آخری مہم ہے جو صوبے کے 30 اضلاع میں جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر سندھ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے 30 اضلاع میں 90 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 244 نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق

اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا،وزارت صحت کا انتباہ

اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے ڈراپس بھی دئیے جائیں گے۔ صوبے میں جولائی 2020سے اب تک کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ گٹر کا پانی بھی جولائی سے پولیو سے پاک ہے۔ ملک بھر میں رواں سال پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔ والدین بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام گھر آنے والی انسدادِ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ ستمبر کی مہم میں بچوں کو قطرے پلانے کا 98 فیصد ہدف حاصل کر لیاگیا تھا۔ہر بچے کو ہر بار پولیو کے قطرے پلوائیں۔

Related Posts