فٹبال ٹیم بنانے کی تیاری، وزیر اعلیٰ کی ارجنٹینا فٹبال ٹیم کو لیاری آنے کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دورے کی دعوت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم کو شہرِ قائد کے علاقے لیاری آنے کی دعوت دے دی ہے جہاں ارجنٹینا سمیت دیگر ٹیموں کو خاص شہرت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ارجنٹینا کے سفیر سیباسٹین سیوس سے ملاقات کے دوران پاک ارجنٹینا تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ارجنٹینا کے سرمایہ کار متعلقہ محکموں سے رابطے کیلئے سندھ آئیں گے۔

مؤقر معاصر وی نیوز کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے آبی منصوبوں میں منافع بخش سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سندھ حکومت کھارے پانی کو ٹریٹ کرنے کے منصوبوں کیلئے عالمی بینک سے 5 کروڑ ڈالرز حاصل کرچکی ہے اور نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

رپورٹ کے مطابق اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے ارجنٹینا کے سفیر نے کہا کہ ارجنٹینا کی اسٹاک ایکسچینج سے رجسٹرڈ کمپنیاں سندھ میں خاص طور پر گوداموں کے قیام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ سرمایہ کاری اور متعلقہ حکام سے رابطے کی ہدایت کی۔

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ نے ثقافتی اور کھیلوں کے تعلقات کو فروغ دینے کے ضمن میں ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم کو لیاری کے ککری گراؤنڈ میں آنے کی دعوت دی۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ سندھ میں ایک ایسی فٹبال ٹیم تیار کی جائے گی جس میں ارجنٹینا کے کھلاڑی تربیتی میچز کا حصہ بنیں گے۔

Related Posts