گرین لائن منصوبےکاافتتاح،کیاوزیراعلیٰ سندھ بھی وزیراعظم کےہمراہ ہونگے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاہےکہ وفاق کی جانب سے کل کےپروگرام کی اطلاع دی گئی ہے،کارڈکےذریعےبتایاگیاہےکہ پروگرام کاوقت ڈیڑھ بجےہےلیکن جانےیانہ جانے فیصلہ میں بعدمیں کروں گا۔

انہو ں نے کہاکہ اس سے قبل کے سی آرپروجیکٹ کیلئےبھی بلایاگیاتھا جس میں 6 ارب روپےہم ہی دےرہےتھے، لیکن اس منصوبے کاافتتاح توپہلے بھی بہت بار ہوچکا ہے ، نوازشریف بھی اپنے دورمیں ایسا بہت با رکہہ چکےہیں کہ ایک سال میں یہ منصوبہ مکمل ہوجائےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نےاپنی حکومت کی کارکردگی پرنظرڈالتےہوئےکہا کہ نمائش کا اسٹرکچر میں نے منظور کیا اورکہاتھا کہ ایک ارب روپے برج فناسنگ کیلئےبھی دیں گے،اگرصوبےکےمسائل حل نہ ہورہےہوتےتوسندھ کےعوام ہمیں تیسری بار کبھی منتخب نہیں کرتے،اس لیے یہ کہناغلط ہےکہ مسائل بالکل حل نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی تک نظام ٹھیک نہیں ہوگا، گورنر سندھ

مرادعلی شاہ نےمزیدکہا کہ اس صوبے کی بہتری کیلئے کام کرتا رہوں گا،سپریم کورٹ نے کہا نسلہ ٹاورگراؤ ہم گرارہےہیں،اس وجہ سے مجھے بہت باتیں بھی سننا پڑیں،ایک شخص  نے تو یہ بھی کہا کہ اپناقبلہ درست کرلو،اگرمیں نےکوئی کرائم کیاہےتوپکڑیں اور سزدیں اوراگرکل کواس پرسزابھی ملےگی تواس کیلئےبھی تیارہوں۔

Related Posts