وزیر اعلیٰ سندھ نے ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ نے ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا
وزیر اعلیٰ سندھ نے ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں شہرِ قائد میں 50ایمبولینسز چلائی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ آج ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کرنے کیلئے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس پہنچے  اور سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقعے پر صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، باری پتافی، شہلا رضا اور مشیر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

دُنیا بھر میں کورونا سے 53کروڑ 20لاکھ افراد متاثر، 63لاکھ 11ہزار ہلاک

ورلڈ بینک کے عہدیدار اور وزیر اعلیٰ کے مشیر رسول بخش چانڈیو، قاسم سراج سومرو اور متعلقہ افسران بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں 50 ایمبولینسز کام کریں گی اور جلد ہی سندھ کے دیگر شہروں میں مرحلہ وار شروع کی جائیں گی۔ تقریب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی خطاب کیا۔

خطاب کے دوران بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر ادارے مل کر کام کریں تو عوام کو ریلیف ملتا ہے۔ حکومت فائر بریگییڈ سہولیات کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کو بھی بہتر بنا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں 50 جبکہ ہر ماہ مزید 40 ایمبولینسز اس منصوبے میں شامل ہوتی جائیں گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایمبولینس کی سہولت کا دائرہ پورے سندھ تک بڑھایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نئی ایمبولینس سروس کے آغاز سے بہت خوشی ہوئی۔ جدید ترین ریسکیو 1122 سروس کا قیام سندھ کی ترقی کی جانب پہلا قدم ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبہ سندھ موسمیاتی تبدیلیوں، قدرتی آفات اور دیگر خطرات سے برسرِ پیکار ہے۔ گزشتہ کچھ برس سے قدرتی آفات کے باعث کافی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔ وبائی امراض، گرمی کی لہر، سیلاب، خشک سالی، آگ اور دھماکوں کے باعث متعدد حادثات ہوئے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات کے مؤثر استعمال کو مربوط اور یقینی بنایا جائے گا۔ طبی سینٹر کے قیام پر کام پہلے سے چل رہا ہے۔ سنٹر لائزڈ کمانڈ سینٹر کے علاوہ ڈویژنل سطح کے ہیڈ کوارٹرز پر بھی کام شروع ہوچکا ہے۔ ہم ایک میگا پراجیکٹ کی تیاری کے عمل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ریسکیو اسٹیشنز کو بڑھانے کی تجویز پر ورلڈ بینک سے بات چیت جاری ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی 1122 کو سندھ کے باقی 24 اضلاع میں بھی چلایا جائے گا۔ روٹی، کپڑا اور مکان جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی ہمارے سیاسی منشور کی بنیاد ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے مشیر برائے محکمہ ریلیف اینڈ ریہبلی ٹیشن حاجی رسول بخش چانڈیو اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ ریزیلینس پراجیکٹ، پی ڈی ایم اے، محکمہ بحالی کے کے نفاذ کیلئے عالمی بینک نے معاونت کی۔ منصوبے کو پورے سندھ کے شہروں میں توسیع دیں گے۔ 

Related Posts