وزیر اعظم کا دورۂ سندھ، مراد علی شاہ اور نادر مگسی میں سخت جملوں کا تبادلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا دورۂ سندھ، مراد علی شاہ اور نادر مگسی میں سخت جملوں کا تبادلہ
وزیر اعظم کا دورۂ سندھ، مراد علی شاہ اور نادر مگسی میں سخت جملوں کا تبادلہ

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف نے قمبر شہداد کوٹ اور سکھر  سمیت سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ اور رکنِ اسمبلی نادر مگسی کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ وزیر اعظم گزشتہ روز سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کارروائیوں کا جائزہ لینے سکھر اور قمبر شہداد کوٹ پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سمیت دیگر حکام وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلح افواج پر حملہ کرکے عمران خان نے جنگ چھیڑ دی، مریم نواز

ایک موقعے پر رکنِ صوبائی اسمبلی نادر مگسی اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ رکنِ اسمبلی نادر مگسی نے ملک کی سب سے بڑی جھیل  پر سندھ حکومت کی پالیسی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی پانی کو منچھر جھیل سے دریائے سندھ میں جانے دیں۔

نادر مگسی کو جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دریا میں اضافہ ہورہا ہے۔ اتنا پانی کیسے چھوڑیں؟ حیرت انگیز طور پر ایم پی اے نادر مگسی کا کہنا تھا کہ دریا میں روزانہ پانی کم ہورہا ہے، تمام تر گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف مسکراتے رہے۔

چیئرمین پی پی پی و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ اور رکنِ اسمبلی نادر مگسی کو چپ کرادیا۔ خیال رہے کہ سندھ میں سیلاب سے بد ترین تباہی کے باوجود سندھ حکومت متاثرین کی امداد میں ناکام نظر آتی ہے۔لاکھوں سیلاب متاثرین بے یارومددگار ہو گئے۔

Related Posts