صوبائی کابینہ کا فیصلہ، آٹے کی قیمت میں 9 روپے فی کلو کمی ہوگی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی کابینہ کا فیصلہ، آٹے کی قیمت میں 9 روپے فی کلو کمی ہوگی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ
صوبائی کابینہ کا فیصلہ، آٹے کی قیمت میں 9 روپے فی کلو کمی ہوگی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ

کراچی: سندھ کابینہ نے گندم کی قیمت 3 ہزار 687 روپے 50 پیسے فی بیگ مقرر کی ہے جس سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق آٹے کی قیمت میں کم و بیش 10 روپے کی کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے گندم کی فی بیگ قیمت بشمول باردانہ 3 ہزار 687 روپے 50 پیسے مقرر کی ہے جس پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ریلیز قیمت سے آٹے کی ایکس مل قیمت 47 روپے 87 پیسے فی کلو ہوجائے گی جو اب 57 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

محکمۂ خوراک سندھ کو وزیرِ اعلیٰ سندھ نے 16 اکتوبر سے گندم ریلیز کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے آٹے کی قیمت کو مکمل طور پر کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اِس فیصلے سے ایکس مل قیمت 9 روپے 13 پیسے کم ہوجائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کو بھی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں جان بوجھ کر گندم  کا بحران پیدا کیا جارہا ہے، فردوس شمیم نقوی

Related Posts