پی ٹی آئی قیادت کو شہباز گِل کے بیان سے علیحدہ ہونا چاہئے، وزیر اعلیٰ پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی قیادت کو شہباز گِل کے بیان سے علیحدہ ہونا چاہئے، وزیر اعلیٰ پنجاب
پی ٹی آئی قیادت کو شہباز گِل کے بیان سے علیحدہ ہونا چاہئے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پارٹی چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کو شہباز گل کے بیان سے خود کو دور کرنے کا مشورہ دیا، جس میں مبینہ طور پر پاک فوج کی صفوں میں نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی ہدایات واضح ہیں کہ فوج کے خلاف بات کرنے والا پاکستانی نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو شہباز گل کے بیان سے دوری اختیار کرنی چاہیے۔ یہاں تک کہ میں نے ان کے خلاف ایک بیان جاری کیا، ”۔

دوسری جانب واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت میں پیش ہونے سے پہلے، شہباز گِل نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے بیانات پر ”شرمندہ” نہیں ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ میں نے شہبازگل کے بیان کے خلاف بیان دیا ہے، میں نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں ہماری پالیسی کو کہنے اور کرنے والے، شہبازگل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے کیونکہ یہ ہمارے ادارے ہیں، افواج پاکستان کے خلاف بیان دیا کوئی عقل ہے تم میں؟

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت کا عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی رگ رگ کو جانتا ہوں، یہ تو سارے نئے آئے ہیں، سیاسی مخالفت چلتی رہے گی، ملک اور صوبے کے مفاد پر کوئی تناؤ نظر نہیں آئے گا۔

Related Posts