پی ٹی آئی سے اختلافات، پرویز الٰہی کا وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرویز الٰہی سے آج رات 11 بجے حلف لیا جائے: سپریم کورٹ کا حکم
پرویز الٰہی سے آج رات 11 بجے حلف لیا جائے: سپریم کورٹ کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیرا علیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ استعفے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چوہدری برادران میں صلح کا بھی امکان ہے۔ پرویز الٰہی جلد اپنے بھائی چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر اسلام آباد بند کرنے کیلئے تیار

چوہدری برادران کو ایک پیج پر لانے کیلئے دونوں بھائیوں کے عزیز و اقارب کا اہم کردار ہے جبکہ پنجاب میں صوبائی سطح پر مسلم لیگ (ق) اور پاکستان تحریکِ انصاف کے مابین بڑے اختلافات پیدا ہو گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی تعاون اور مؤثر کاموں پر مبنی تعلقات قائم ہیں۔ مخالفین پراپیگنڈہ کر رہے ہیں تو وہ ان کا کام ہے۔

حال ہی میں وزیر اعلیٰ سے اٹک کے اراکینِ پنجاب اسمبلی ملک انور اور ملک جمشید الطاف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبے زیرِ غور آئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے سابقہ دور کے فلاحی کام عوام آج بھی یاد کرتے ہیں۔ ہم نے نئے ادارے بنائے جو تناور درخت کا روپ دھار چکے ہیں۔ ہم نے موقع ملنے پر ہر بار عوام کی بے لوث خدمت کو ترجیح دی۔ 

Related Posts