اہور: پنجاب حکومت نے چھٹیوں کے دوران صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں فیس 20 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام اسکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ اس دوران اسکولوں کو تمام اساتذہ اور اسٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی اسکول کو ٹیچرز یا اسٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے
اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 6, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھرمیں کورونا کے 1493 کیسز کی تصدیق کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 842 مریض قرنطینہ میں ہیں جن میں سے 309 زائرین، 484تبلیغی جماعت کے مبلغین اور 49 کیسز جیلوں میں سامنے آئے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کی پنجاب میں کورونا کے 1493 کیسز کی تصدیق