وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ماحولیاتی استحکام فنڈ قائم کریں گے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے نہ صرف ماحولیاتی چیلنجز کو نظر انداز کیا بلکہ انہوں نے ماحول کو بد سے بد تر بنانے میں بھی کردار ادا کیا۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ حکومتِ پنجاب ماحولیاتی استحکام کے نام سے فنڈ قائم کرے گی جس کے تحت ماحولیات پر ایک مناسب پالیسی جاری کی جائے گی۔

پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہم فضا کے معیار کے اشاریوں کو بین الاقوامی سطح سے ہم آہنگ کریں گے تاکہ عوام کو ماحولیاتی چیلنجز کے باعث دشواری کا سامنا نہ ہو۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکومتِ پنجاب کا ٹوئٹر پیغام بھی شیئر کیا جس کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کونسل کے چوتھے اجلاس کے دوران فیصلوں میں موجودہ فضائی معیار کے اشاریوں پر نظر ثانی کی گئی۔

حکومتِ پنجاب کے مطابق اجلاس کے دوران  پنجاب ماحولاتی رپورٹ، صوبے کی ماحولیاتی تبدیلی کی پالیسی کی تشکیل اور ماحولیاتی استحکام فنڈ کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں خلاء میں ماحول کی حفاظت کے حوالے سے عالمی فریم ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

اپنے پیغام میں 30 دسمبر کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ خلاء کا تعلق ہر انسان سے براہِ راست ہے جبکہ خلاء میں ماحول کی حفاظت پر سختی کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: ماحول کی حفاظت پر اقدامات کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری

Related Posts