سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نیب میں آج پیش ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab Chief Minister orders immediate arrest of harassers of women in rickshaws

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس میں پیش ہوں گے جس کیلئے سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو شراب کے غیر قانونی لائسنس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں آج طلب کیا گیا ہے۔

گزشتہ سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو دئیے گئے سوالات پر اپنا جواب 18 اگست یعنی آج تک جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

شراب کا لائسنس جاری کرنا ڈی جی ایکسائز کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے، تاہم وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے لاہور میں ایک ہوٹل کو ناجائز فائدہ پہنچانے کیلئے اپنے اثر رسوخ کا استعمال کیا۔

مذکورہ نجی ہوٹل نے پنجاب کے محکمۂ سیر و سیاحت سے پاکستان ہوٹلز ایکٹ 1976ء کے تحت 4-5 اسٹار ریٹنگ حاصل نہیں کی، جبکہ لائسنس کے متعلق پالیسی وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سے 2009ء میں جاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دینگے،فواد چوہدری

Related Posts