عوام کو راشن ذخیرہ کرنیکی ضرورت نہیں ،سندھ میں لاک ڈائون کی خبروں کی تردید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt has developed a loan program for youth businesses: murad ali shah

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کی افواہوں کو مسترد کردیاہے۔

اتوار کے روز یہاں ایک بیان میں وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ عہدیداروں کو اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو خط لکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت خود ہی اسلام آباد کولاک ڈاؤن کررہی ہے ،بلاول بھٹو زرداری

دریں اثنا وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے بھی کورونا وائرس کے خدشات کے باعث صوبے میں کسی بھی لاک ڈاؤن کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مہلک وائرس پھیلنے سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے ہیں ،عوام کو راشن ذخیرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Related Posts