کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے تمام صوبائی اضلاع میں قرنطینہ مراکز بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کی اور کوئٹہ سے سکھر پہنچنے والے تمام عازمین کے فوری ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں سکھر روانہ کردی گئی ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ابھی تک 289 زائرین سکھر پہنچ چکے ہیں اور مزید 853 کی آمد ہونے والی ہے ، لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہئے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی ہے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ