وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ آمد، حمایت پر شکریہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ آمد، حمایت پر شکریہ
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ آمد، حمایت پر شکریہ

لاہور: حلف اٹھانے کے فوراً بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ حمزہ شہباز،جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے اور ترین گروپ کے ارکان سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لیا۔

گورنرہاؤس لاہور میں ہونے والی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں سمیت مریم نواز اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

حمزہ 16 اپریل کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔ تاہم، لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کے باوجود اس معاملے میں مزید تاخیر نہ ہونے کے باوجود ان کی حلف برداری کو دو بار موخر کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ملنے والی سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کے پاس اکثریت نہیں ہے تاہم تحریک انصاف کے 26 منحرف ایم پی ایز کے ووٹوں سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے۔

Related Posts