کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے شہرِ قائد میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی و مرمت کیلئے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں شہر کے مختلف علاقوں میں استعمال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں بارش سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی بحالی کیلئے ہنگامی فنڈ جاری کیا جائے گا۔
ایم کیو ایم کا کراچی اور حیدر آباد کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ