کلاؤڈ برسٹ سے حیدرآباد کا نظامِ زندگی مفلوج، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، بجلی کی فراہمی بند

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ جیو)

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔ شہر کی بڑی سڑکیں دریائے سندھ کا منظر پیش کرنے لگیں۔

ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے تصدیق کی ہے کہ حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شدید بارشوں سے حیسکو کے 220 فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ پمپنگ اسٹیشنز بند ہو جانے کے باعث پانی کی نکاسی کے لیے جنریٹرز کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

ٹنڈو الٰہ یار، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، مٹیاری اور ہالہ سمیت کئی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی۔ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا، جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد شہر میں 53 ملی میٹر جبکہ ائرپورٹ پر 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پھلیلی نہر کی سطح زیرو پر لانے کے لیے محکمہ آبپاشی کو ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

Related Posts