راولپنڈی :مسکین آباد میں معلم نے مدرسہ میں زیر تعلیم قرآن پاک حفظ کرنے والے دو معصوم بچوں کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،دونوں متاثرہ بچوں کی میڈیکل رپورٹ کے بعد دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر کے چھاپے مار کر ملزم قاری حمید کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقہ مسکین آباد کے مدرسہ میں زیر تعلیم قرآن پاک حفظ کرنے والے دو معصوم بچوں کو مدرسہ ہذا کے قاری غازی حمید احمد نے باری باری زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا یا۔
ایک متاثرہ بچے کے ماموں نے بتایا کہ میرا 12 سالہ بھانجا مسکین آباد کے مقامی مدرسے میں قاری غازی حمید احمد کے پاس قرآن پاک حفظ کر رہا تھا کہ ایک دن ظالم قاری غازی حمید احمد نے میرے بھانجے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
انہوں نے بتایا کہ میرے بھانجے نے روتے ہوئے بتایا کہ زیادتی کے بعد قاری غازی حمید احمد نے کہا کہ اگر اس بارے میں کسی کو بھی بتایا تو تمہیں قتل کر دوں گا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں باپ کی14 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی