”کلین اینڈ گرین پاکستان“ کے پی ٹی کا ایک لاکھ مینگروو لگانے کا عزم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پاکستان میں مینگروو کی افزائش کے لئے ایک بار پھر اس کی افزائش کی کوششیں کی جانے لگیں۔کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے مینگروو کے پودے لگانے کی مہم2020-21سے شروع کرکے وزیر اعظم عمران خان کے ”کلین اینڈ گرین“پاکستان مہم میں اپنا حصہ بھی شامل کرلیا ہے۔

اس اقدام کے تحت کے پی ٹی ہر سہ ماہی میں پودے لگانے کی مہمات اور تعلیمی اداروں، کانفرنسوں اور مختلف پروگراموں کے ذریعے عوامی بیداری مہم اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے 100,000میگروو پودے لگائے گی۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کے پی ٹی کے ترجمان شارق امین نے کہا کہ بندرگاہوں کے نزدیک شہریوں میں سونامی کے خطرے اور سمندری طوفان سے بچنے کے لئے مینگروو کے پودے لازم و ملزوم ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مینگروو کی پلانٹیشن پورے سال جاری و ساری رہے گی اور اس کے متعلق آگاہی مہم بھی جاری رہے گی اور اسکولوں کے بچوں کو بھی اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 1000 ایکڑمینگروو کے جنگلات کراچی بندرگاہ کے علاقے میں موجود ہیں، مینگروو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میگروو کے پودے ماحولیاتی آلودگی کم کے لئے بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ اس پر لاگت بھی کم آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینگروو کے پودے آکسیجن سے بھرپور ہوتے ہیں، ان سے مچھلیوں اور دیگر سمندری حیات کو صاف آکسیجن بھی مہیا ہوتی ہے اور یہ سمندر حیات کے لئے ایک پناہ گاہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔

اس موقع پر جنرل منیجر انجینئرنگ، شفیع محمد نے مقامی برادری سے اپیل کی کہ وہ کراچی سمندر میں کچرا پھینکنے سے گریز کریں کیونکہ کوڑے میں زیادہ تر پلاسٹک ہوتا ہے جو سمندری ماحول کے لئے زہریلا ہے۔

Related Posts