ڈومکی برادری کے دو گروپوں میں مسلح تصادم، 5افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈومکی برادری کے دو گروپوں میں مسلح تصادم، 5افراد جاں بحق
ڈومکی برادری کے دو گروپوں میں مسلح تصادم، 5افراد جاں بحق

کندھ کوٹ:ڈومکی برادری کے دو گروپوں میں کندھ کوٹ کے علاقے بخشاپور میں رشتہ کے تنازع پر تصادم ہوا، اس دوران دونوں طرف سے شدید فائرنگ کی گئی، جس کے باعث 5افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کی ڈومکی برادری کے دو گروپوں میں کافی عرصے سے رشتے کا تنازع چلا آرہا تھا، اتوارکو انڈہی اسٹاپ کے قریب دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:بگڑتی ہوئی صورتحال، سوڈان میں مقیم پاکستانیوں کو محدود رہنے کی ہدایت

واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا ئے گی۔

Related Posts