عابدہ پروین کی صحت سے متعلق وضاحت: وہیل چیئر پر نظر آنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی صحت سے متعلق ان کی ٹیم نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں کو ان کی خیریت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ مایا علی نے قطر میں منعقدہ ایک نمائش کے دوران عابدہ پروین کے ساتھ ایک یادگار تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں گلوکارہ کو وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور مختلف قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ وہیل چیئر کا استعمال کیوں کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اس تشویش کے جواب میں عابدہ پروین کی ٹیم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ گلوکارہ بالکل خیریت سے ہیں، الحمدللہ۔

ٹیم نے وضاحت کی کہ جس نمائش میں عابدہ پروین شریک تھیں، اس کا راستہ بہت طویل تھا۔ زیادہ تر راستہ انہوں نے خود طے کیا، لیکن آرام اور سہولت کے لیے انہیں وہیل چیئر فراہم کی گئی تاکہ وہ غیر ضروری طور پر زیادہ نہ چلیں۔

اداکارہ ممتا کلکرنی نے دنیاوی زندگی ترک کرکے ’مائی ممتا نند گیری‘ کا روحانی سفر اختیار کر لیا

عابدہ پروین کی ٹیم نے مداحوں کی محبت اور فکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحت یابی اور خیریت کی دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلوکارہ کی صحت اچھی ہے اور وہ مداحوں کی دعاؤں اور محبت کی ہمیشہ قدر کرتی ہیں۔

Related Posts