چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو ترکی کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو ترکی کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا گیا
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو ترکی کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا گیا

انقرہ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو ایک پروقار تقریب کے دوران ترکی کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ندیم رضا نے ترکی کے وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں،جس میں باہمی دلچسپی کے امور دونوں ممالک میں دفاعی تعاون اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق ترک عہدیداران سے ہونے والی ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال اور افغانستان کے امور پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دفاعی پیداوار سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ترک عسکری قیادت نے دہشت گردی کیخلاف افواج پاکستان کی قربانیوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کو ترک فوجی اعزاز لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو ایوارڈ دینے کی تقریب ترک جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی گئی۔

مزید پڑھیں: ایک قوم ایک منزل، آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کا ملی نغمہ ریلیز کردیا

Related Posts