حق، سچ اور اصول پر کھڑی قوم کو بھارت بندوق، جبر اور ظلم شکست نہیں دے سکتا،فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول نے شوکاز نہیں، پی ڈیم کا گریبان پھاڑ ڈالا ہے‘ فردوس عاشق
بلاول نے شوکاز نہیں، پی ڈیم کا گریبان پھاڑ ڈالا ہے‘ فردوس عاشق

اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کیساتھ مکمل یکجہتی، غیر متزلزل حمایت اور ہر محاذ پر ڈٹ کر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

کشمیری بھارتی ظلم اور بربریت کا جرات اور استقامت سے مقابلہ کر رہے ہیں،بھارت جان لے کہ حق، سچ اور اصول پر کھڑی قوم کو کوئی بندوق، جبر اور ظلم شکست نہیں دے سکتا۔

مزید پڑھیں :دشمن پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتا ہے،فردوس عاشق اعوان

اتوار کو27اکتوبر کے دن پاکستانی اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر بھارتی جابرانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی، غیر متزلزل حمایت اور ہر محاذپر ڈٹ کر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کشمیری بھارتی ظلم اور بربریت کا جرات اور استقامت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جان لے کہ حق، سچ اور اصول پر کھڑی قوم کو کوئی بندوق، جبر اور ظلم شکست نہیں دے سکتا۔

Related Posts