راولپنڈی:بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بلاشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر باغ سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا جہاں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے مٹیکا گاؤں کا 20 سال کا نوجوان شدید زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی تو پیں خاموش ہوگئیں۔