سول اسپتال کراچی کے لفٹ آپریٹر نے لفٹ میں ہی بچے کیساتھ جنسی زیادتی کرڈالی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سول اسپتال کراچی کا داخلی دروازہ
سول اسپتال کراچی، فوٹو دی نیوز

کراچی کے سول اسپتال کی لفٹ میں 14 سالہ بچے سے بد فعلی کا واقعہ پیش آیا، لفٹ آپریٹر نے آخری منزل پر لفٹ میں جنسی ہوس کا نشانہ بنایا، چچا اور والد نے لفٹ آپریٹر کو پکڑ کر پیٹرول ڈال کر جلانے کی کوشش بھی کی۔

منگل کے روز کراچی کے سول اسپتال کے آپریشن تھیٹر کمپلیکس کی لفٹ میں 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا واقعہ پیش آیا، لفٹ آپریٹر نے آپریشن تھیٹر کمپلیکس کی لفٹ تیسری اور آخری منزل پر روک کر بچے کو لفٹ کے اندر ہی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق 14سالہ بچے ارمان کی والدہ گراونڈ فلور پر زیر علاج تھی، بچے کے والد اور چچا انتظار گاہ میں بیٹھے تھے، لفٹ آپریٹر عبد الوحید 100 روپے دے کر بچے کو لفٹ میں لے گیا۔

لڑکے نے نیچے جاکر والد اور چچا سے شکایت کی اور رونے لگا، جس کے بعد چچا اور والد نے لفٹ آپریٹر کو پکڑ کر پیٹرول ڈال کر جلانے کی کوشش کی۔

سیکورٹی گارڈ نے ملزم کی دھلائی کرکے پولیس کے حوالے کردیا، لفٹ آپریٹر عبد الوحید کو تھانہ عید گاہ کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ سید نے جنسی زیادتی کی تصدیق کردی۔

Related Posts