اسلام آباد: روجھان میں سیلابی صورتحال کا معاملہ، سی اے اے کی جانب سے روجھان ریڈار سروسزکو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
روجھان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریڈار تنصیبات کے ایریاز میں سیلابی پانی موجود ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم)جاری کردیا۔
سی اے اے کے مطابق تاحال سیلابی پانی ریڈار انسٹالیشن میں موجود ہے، بھارت اور دیگر ممالک سے آنے والے طیاروں کو220ناٹیکل مائل تک ریڈار کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔
روجھان ریڈار بندہونے کی وجہ سے ریڈار کا ڈیٹا لاہور اور کراچی ایریا کنٹرول سینٹر پر دستیاب ہوگا، روجھان ریڈار سروس ایریامیں آنے والے تمام جہازوں کو 10منٹ کے فاصلے پر پروسیجر کنٹرول کیا جائے گا۔
روجھان میں ریڈار ایریا میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے احتیاطی طور پر ریڈار سروس 13ستمبر تک بند رہے گی۔
مزید پڑھیں:دادو،منچھر جھیل پر پانی کا دباؤبڑھ گیا، دانستر نہر کے دروازے ٹوٹنے کا خدشہ