جعلی مردم شماری کے نتیجے میں شہریوں کو جائز حقوق سے محروم کر دیا گیا، حافظ نعیم الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینئر صحافی اطہر متین قتل کی ذمہ دار سندھ حکومت اور پولیس ہے، حافظ نعیم الرحمن
سینئر صحافی اطہر متین قتل کی ذمہ دار سندھ حکومت اور پولیس ہے، حافظ نعیم الرحمن

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ حکمران کراچی کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھتے، بلکہ صرف مال جمع کرنا جانتے ہیں،”حقوق کراچی تحریک“کا مقصد صرف انتخابات جیتنا نہیں بلکہ شہریوں کے مسائل بھی حل کروانا ہے۔

بلدیہ ٹاؤن کی نشست این اے 249 پر ضمنی انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی یہ علاقہ تمام پارٹیوں کا پسندیدہ حلقہ بن گیا، یہ وہی حلقہ ہے جس میں فیکٹری مزدوروں کو آگ میں زندہ جلادیا گیا، اس وقت کسی نے اس آبادی کی اورسانحہ بلدیہ کے لواحقین کی خبر گیری نہیں کی۔

آج ضمنی انتخاب کے موقع پر تمام پارٹیوں کو بلدیہ ٹاؤن یاد آگیا، بستی کے عوام جان لیں کہ 29 اپریل کے بعد بلدیہ ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے سوا کوئی پارٹی نہیں آئے گی جماعت اسلامی رمضان المبارک میں بھی کراچی کے عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت جاری ”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں بلدیہ ٹاؤن کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ”حق دو بلدیہ ریلی“حب ریور روڈ پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ریلی کا آغاز حب ریور روڈ سے ہوا ریلی کے شرکا ء موٹر سائیکلوں، ہائی روف، بسوں اور ٹرکوں پر سوار تھے۔ علاقے میں آمد پر مکینوں اور شرکاء نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں ٹینکر مافیا کا راج ہے، حکومتی جماعتوں کے عہدیداروں کی ملی بھگت سے علاقے کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا، عوام جان لیں کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے شہریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

یہ وہ حکمران ہیں جنہوں نے کراچی کی مردم شماری کو درست نہیں کیا، انہوں نے کراچی کے شہریو ں کے جائز اور قانونی حقوق غصب کیے ہوئے ہیں، ان حکمرانوں نے مشترکہ مفادات کونسل میں کراچی کے عوام کی صحیح نمائندگی نہیں کی۔

کراچی کی جعلی مردم شماری کے نتیجے میں شہریوں کو جائز حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر درست مردم شماری کروائی جائے اور کراچی میں شفاف بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔

کارکنان گلی گلی جاکر نوجوانوں کو منظم کرکے مثبت سرگرمیاں مہیا کریں اور انہیں جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک میں شامل کریں۔ فضل احد حنیف نے کہا کہ بلدیہ ٹاون کراچی کی قدیم بستی ہے جسے بنیادی ضروریات سے محروم کیا گیا۔

یہاں پینے کا صاف پانی موجود نہیں ہے ٹینکر مافیا سرگرم ہے بلدیہ ٹاون میں نعمت اللہ خان نے ماڈل پارک بنوایا تھا جس پر آج عمارت بنادی گئی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، بلدیہ ٹاون کے بچوں کی تعلیم کے لیے کوئی سہولت نہیں ہے۔

Related Posts