شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں،عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی لیکن پاکستانی قوم نے قربانی کی اعلیٰ مثال پیش کی۔وزیر اعظم
زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی لیکن پاکستانی قوم نے قربانی کی اعلیٰ مثال پیش کی۔وزیر اعظم

اسلام آباد :وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب شروع ہوگیا اور اس سلسلے میں وزیر اعظم آفس کو غیر مجاز اہلکاروں کی شہریوں کی شکایات کو بغیر حل نمٹانے کی شکایات موصول ہوگئی ہیں ۔

وزیر اعظم نے شہریوں کی شکایات کا حل مجاز افسران کے حتمی فیصلہ سے مشروط کر دیا۔ ہفتہ کو وزیر اعظم نے کہاکہ ماتحت افسران شہری کی شکایت کو بغیر نتیجہ نمٹا نہیں سکتا،کوئی بھی شکایات نمٹانے سے قبل مجاز افسر کی اجازت ضروری ہو گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو حل یا ختم کرنیکا فیصلہ مجاز افسر ہی کر ے گا۔

وزیر اعظم آفس نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو خط لکھ دیا۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق شہری کی شکایات سے متعلق غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دار ادارے کا مجاز افسر ہو گا،غیر مجاز افسران کی شہریوں کی شکایات کے حل کی رپورٹ بدنیتی اور غفلت تصور ہو گی۔

Related Posts