اسلام آباد کے شہری اب گھر بیٹھے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کرسکیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کے شہری اب گھر بیٹھے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کرسکیں گے
اسلام آباد کے شہری اب گھر بیٹھے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کرسکیں گے

اسلام آباد:ایکسائز آفس اسلام آباد کی طرف سے شہر اقتدار کے شہریوں کے لیے خوشخبری اب شہری آن لائن گھر بیٹھے اپنی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے ساتھ دیگر ٹیکس بھی ادا کر سکیں گے۔

ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسائز آفس نے باقاعدہ طور پر گزشتہ روز اس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا تھا،آج سے اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کے ٹوکن آن لائن جمع ہو رہے ہیں۔

اندرون ملک سے کسی بھی شہر اور بینک سے فیس جمع کروائی جا سکتی ہے،جبکہ شہری آن لائن بینکنگ،اے ٹی ایم کارڈ،ڈیبٹ کارڈ اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے پیسے جمع کروا رہے ہیں۔

پہلے دن ابتدائی چھ گھنٹوں میں سو سے زائد افراد نے آن لائن فیسیں جمع کروائی ہیں،ٹوکن کے علاوہ دیگر فیسیں آن لائن جمع کروائی جا رہی ہے، اسلام آباد میں رجسٹرڈ 11لاکھ سے زائد گاڑیوں کے مالکان کو ایکسائز آفس آنے کی ضرورت نہیں وہ گھر بیٹھے تمام ٹیکسز آن لائن ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لئے سٹی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں اور اس کے ساتھ دو منٹ میں اس ایپلی کیشن کے ذریعے ہمارے ساتھ رجسٹر ہو جائیں۔

رجسٹرڈ ہونے کے بعد آپ اپنی گاڑی کے تمام ٹیکسز ادا کر سکتے ہیں،جبکہ ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور شہریوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

Related Posts