اسلام آباد (سید محمد یاسین ہاشمی )شہرِ اقتدار میں قبضہ مافیا کے سرغنہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی ملی بھگت سے سرگرم ھوگئے ہیں اعلیٰ حکام کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کے بعد اسلام اباد کے مہنگے ترین سیکٹر ڈی 17میں عامر خان نامی قبضہ مافیا نے کروڑوں روپے مالیت کی 10کنال غریبوں کی زمین پر وفاقی پولیس کے تعاون سے قبضہ کرلیا ۔
عامر خان اسلام اباد کے بدنام ترین قبضہ مافیا بوبی خان کا سگا بھائی ہے جبکہ عامر خان اور بوبی خان دونوں اشتہاری ملزمان ہیں لیکن وفاقی پولیس کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے آذاد پھر رہےہیں اور پولیس افسران سے خصوصی پروٹوکول بھی لے رہے ہیں۔
وفاقی پولیس نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دئیے ہیں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے زمین واگراز کراکر حقیقی مالکان کے حوالے کرنے کے احکامات دئیے تھے جبکہ زمین پر 9عدالتی سٹے آرڈر ہونے کے باوجود قبضہ مافیا نے پولیس کے تعاون سے تعمیراتی کام جاری رکھا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کی رہائشی کے گھر پر قبضہ مافیا کا راج، خاتون بے گھر ہوگئیں