پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی روک تھام کیلئے شہرِ قائد سمیت سندھ بھر میں احکامات جاری کردئیے گئے جن کے تحت ماسک نہ پہننے والوں کو گرفتار کیاجاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے متعدد اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز نے سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
ڈپٹی کمشنرز کے جاری کردہ حکم ناموں میں کہا گیا ہے کہ اگر شہری ماسک استعمال نہ کریں تو حفاظتِ عامہ کے اصولوں کے پیشِ نظر انہیں گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے 12 روز قبل کہا کہ شہر کے تمام عوامی مقامات پر آمدورفت ماسک کے بغیر ممکن نہیں ہوگی جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر چیکنگ ضروری قرار دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ماسک نہ پہننے والوں کوجیل بھیجا جاسکتا ہے۔ضلعی انتظامیہ