کراچی پولیس نے شہرِ قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی سے اغوا کیے گئے شہری کو بازیاب کرا لیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کو اس کے دوست نے 2 روز قبل تاوان کیلئے اغوا کروایا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ، سکیورٹی گارڈ جاں بحق
پولیس کے بیان کے مطابق اغوا کاروں کو پیسے لیتے ہوئے گرفتار کیا، ملزم ساجد علی سے 50 ہزار روپے تاوان برآمد کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزمان نے اغوا کی واردات کیلئے پولیس کی وردی استعمال کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزم سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
شہرِ قائد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کی سپر ہائی وے پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
آج سے 2 روز قبل گڈاپ سٹی کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 1 میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی۔ سکیورٹی عملے نے جوابی کارروائی کے بعد 1 زخمی سمیت 2 ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردئیے۔