مردان میں کراچی سے آیا ہوا شہری کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19 cases jump to 4,792 in Pakistan

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں کورونا وائرس میں مبتلا کراچی سے آیا ہوا شہری علاج کے بعد صحت یاب ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیرِ صحت و خزانہ  تیمور خان جھگڑا نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے غفور نامی شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ غفور کا کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کیا گیا تو مثبت نکلا جس کے بعد مردان میں اس کا علاج ہوا۔

خیبرپختونخواہ کے وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ مردان میں زیرِ علاج رہنے کے بعد غفور کا آج ٹیسٹ کیا گیا جو منفی نکلا اور اب غفور اپنے گھر واپس جانے کے لیے تیار ہے جبکہ غفور کا ہم سب کے لیے پشتو میں ایک پیغام ہے جو میں اُس کی اجازت سے شیئر کر رہا ہوں۔

صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ غفور کا یہ ویڈیو پیغام ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن نے ریکارڈ کیا ہے جو مردان میں ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے وطن کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ خود ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ غفور کے ساتھ ہیں۔ 

https://twitter.com/Jhagra/status/1247809964053352453

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج مزید 16 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے بھر میں صحت یاب ہونے والوں کی کُل تعداد 309ہوگئی جوایک اچھی خبر ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز جاری کردہ ویڈیو بیان میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق عوام کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ کل تک 9589 ٹیسٹ کئے گئے تھے اور آج مزید 634 ٹیسٹ کیے ہیں۔ اب تک ہونے والے ٹیسٹس کی تعداد 10223 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا وائرس سے 309 افراد صحتیاب 

Related Posts