اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز عروج پر، ایک اور شہری نقد رقم اور موبائل فون سے محروم

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کراچی میں 8 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 56 ہزار وارداتیں ہوئیں
کراچی میں 8 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 56 ہزار وارداتیں ہوئیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز عروج پر پہنچ گئے۔ ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کو نقد رقم اور موبائل فون سے محروم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھانہ کورال کی حدود میں پیش آیا۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر شہری سے نقد رقم اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

گزشتہ رات 9 بجے کے قریب پیش آنے والے واقعے کے متعلق متاثرہ شہری محمد قاسم کا کہنا ہے کہ ڈکیت ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ میں اپنے گھر جارہا تھا کہ مجھے 3 ڈاکوؤں نے راستے میں روک لیا۔

متاثرہ شہری محمد قاسم نے کہا کہ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر مجھ سے 8 ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھین لیا جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں آئے روز رہزنی کی وارداتیں ہورہی ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے باعث ہمارا گھروں سے نکلنا دشوار ہوگیا ہے۔ ڈاکو دن دہاڑے لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس جرم کی اطلاع دینے پر بھی دیر سے پہنچتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی اسپتال میں ڈاکٹراورعملے کی مریضہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

 

Related Posts